تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:5

پشاور:سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی

اے آر وائی - پشاور کے نواحی علاقے بازید خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔



تھانہ بڈھ بیڑ کے علاقہ بازید خیل میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ مین روڈ سے گزر رہا تھا۔ دھماکے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے سرچ آپریشن کیا۔



دھماکے میں پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد پشاور پولیس نے قبائلی علاقوں سے آنے والوںراستے بند کر دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.