2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:5
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شخص کے کیس کی سماعت
اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عبدالوحید نصرانی کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی سکھر کو تفتیشی ٹیم کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عبدالوحید نصرانی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ سال جب عیدالاضحی میں کراچی میں جانور فروخت کرکے واپس کشمور آرہا تھا تو اسے پولیس نے روکا دیگر چار ساتھیوں محمد علی کھوسو، غلام نبی شیخ، طفیل احمداور غوث بخش شیخ کو تو منشیات کے مقدمے پیش کردیا گیا لیکن عبدالوحید کو تاحال پیش نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی عدالت نے قتل ، اقدام قتل اور سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار ملزمان محمد عرفان عرف فوجی اور دلاور خان کو بارہ مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو ایس آئی یو پولیس نے شیرشاہ کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔