تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:5

کوسٹ گارڈ کی کارروائی،بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب پکڑلی

اے آر وائی - کوسٹ گارڈ نے لاکھڑا اوتھل کے قریب کارروائی کرکے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب پکڑلی ۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ پر موجود کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے مشکوک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور نے ٹرک لے کر فرار ہونے لگا۔ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ٹرک کا پیچھا کیا تھوڑے فاصلے پر ڈرائیور سے ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا ۔



کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تین ہزار بوتلیں غیر ملکی شراب کی برآمد کرلی ۔ مقامی مارکیٹ میں جن کی مالیت تقریبا ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.