2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:5
شریف برادران ہر معاملے پر قوم کو تقسیم کرتے ہیں،شازیہ مری
اے آر وائی - صوبائی وزیراطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ شریف برادران ہر معاملے پر صوبوں اور قوم کو تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں پاکستان کو صوبائیت میں تقسیم کرنے پر نواز شریف قوم سے معافی مانگیں۔
سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوا ز شریف یہ بتائیں کہ جاگ پنجابی جاگ کے نعرے کے ذریعے انہوں نے معصوم پنجابیوں کو کس کے خلاف اٹھایا۔ جنرل ضیاء کی باقیات لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ نواز شریف کے وجود کو پنجاب بھی خطرہ ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کموں شہید پر کسی شخص کیلئے نہیں نظام کیلئے جمع ہورہے ہیں جس کیلئے قیادت اور کارکنوں نے قربانیاں دیں، بارہ مئی کو کموں شہید پر جمہوریت کے دفاع کیلئے جمع ہونگے۔ کموں شہید پر لاکھوں کا مجموعہ جمہوریت سے عہد وفا کرے گا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو خود کو سندھ قوم پرست کہتے تھے اب پنجابی قومپرست بن بیٹھے ہیں، ممتاز بھٹو جیسے لوگ پاکستان یا سندھ کے وفادار نہیں ہوسکتے ۔