2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:6
کوئٹہ :شاہ زین بگٹی کی طبعیت ناساز،جیل سے اسپتال منتقل
اے آر وائی - جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ قریبی رشتے دار کے مطابق نوابزادہ شاہ زین بگٹی ہائی بلڈپریشر کے مریض ہیں اور جیل میں ان کی طبعیت زیادہ خراب ہو نے کے باعث سول اسپتال کے جیل وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔
شاہ زین کی چھ روز سے طبعیت خراب تھی ،تاہم سیکورٹی کی بناء پر اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا تھا۔شاہ زین بگٹی چند روز سول اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور صحت یابی کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔