تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:7

شیخوپورہ : لوٹ مارکرنے والے سپاہی سمیت 2ڈاکو پکڑے گئے

اے آر وائی - شیخوپورہ میں شہریو ں سے موبائل اور نقدی چھیننے والے سپاہی سمیت دو ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔



ملزمان باقرعلی اور نوید شہرکے مین بازار کے قریب لوٹ مار میں مصروف تھے کہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ ملزمان عوامی تشدد کے بعد جب پولیس کی تحویل میں آئے تو انکشاف ہوا ڈاکو باقر علی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ حیدراشرف کے حکم پر ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.