تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:7

کراچی: انٹرامتحانات میں نقل کرنے والے 16 امیدوار پکڑ گئے

اے آر وائی - کراچی میں جاری انٹر کے امتحانات میں بورڈ کی ٹیم نے کورنگی کے امتحانی مراکز پر چھاپہ مار کر سولہ امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔



انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی اور ناظم امتحانات نے کورنگی کے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا تھا۔ انھوں نے نقل کے واقعات پر ممتحن اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی سخت سرزنش بھی کی۔ چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے نقل کی روک تھام میں ناکامی پر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہر بھر میں امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کے باعث امیدواروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.