تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:7

نوابشاہ: فنکار علی نوازشاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

اے آر وائی - نوابشاہ کے علاقے تاج کالونی میں رشتے کے تنازعے پر فنکار علی نواز شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کرکے فنکار علی نواز شاہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر موچھیں اور سر مونڈوادیا اور لوٹ مار کے بعد دو بچیوں کو اغوا کرکے لے گئے۔



اس سلسلے میں فنکار علی نواز شاہ کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل دلیل دیرو کی رہائشی طلاق یافتہ نغمہ ملاح سے میں نے دوسری شادی پسند کی شادی کی تھی جس پر ایک فیصلے میں طے کیا گیا کہ میں نغمہ کو طلاق دو اور میں نے طلاق دیدی لیکن اب نغمہ ملاح کے رشتے دار مجھے مسلسل دہمکیاں دے رہے تھے کہ آپ ہمیں اپنی بچی ونی کرکے دو میرے انکار پر آج انہوں نے میرے گھر پر حملہ کرکے مجھے تذلیل اور تشدد کا نشانہ بناکر لوٹ مار کے بعد میری دو بچیوں ردا اور ایشا کو اغواء کرکے لے گئے ہیں اس سلسلے میں ہم تھانہ اے سیکشن پر گئے تو پولیس نے کاروائی کے بجاے این سی درج کرلی ہے۔



انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او اویس منگریو نے رابطہ کرنے پر اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جارہی ہے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.