2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:7
لاہور:نومولود بچے اغوا کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار
اے آر وائی - لاہور کے لیڈی ویلنگٹن اسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شازیہ نامی خاتون لیڈی ویلنگٹن اسپتال کے انتظار گاہ سے بچے کو اٹھاکرلے جانے کی کوشش کررہی تھی جسے بچے کے لواحقین نے پکڑکر تھانہ ٹبی سٹی پولیس کے حوالے کردیا ۔
پولیس کے مطابق اغوا کے الزام میں گرفتار کی جانی والی شازیہ ذہنی مریض ہے جس نے گرفتار ی کے بعد تھانے کی عمارت میں بھی ہنگامہ آرائی کی۔