تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8

ایک ارب روپے کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

اے آر وائی - کسٹم کے محکمے کسٹم ایکسپورٹ نے ایک سو پچیس کلو گرام ہیروئن کراچی سے ملائشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ اولڈ کسٹم ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس میں کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ محمد ابرایہم وگیو نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کیماڑی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں موجود ایک کنٹینر کو قبضے میں لیا گیا ۔



انہوں نے بتایا کہ کنٹینر کے اندر 5400تھیلوں میں موجود پیار کے اندر ہیروئن کو انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی سبزی منڈی جنجال گوٹھ میں پیاز کے تھیلے تیار کئے گئے تھے ۔ کارروائی میں کلیئرنگ ایجنٹ خلیل مقتدر اور اس کے ساتھی سجاد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھی اظہر اور جعفر فرار ہیں ۔ کسٹم عملے کے مطابق پاکستان میں ہیروئن کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.