2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8
حیات آباد نامعلوم سمت سے راکٹ فائر،ایک شخص جاں بحق
اے آر وائی - پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کیئے گئے ہیں،پشاور حیات آباد میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائرکئے گئے ہیں ایک راکٹ ایک گاڑی پر آگرا جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ چار دن پہلے باڑہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئ تھی جس پر لشکر اسلام نامی تنظیم نے پشاور میں کا رروائی کی دھمکی دی تھی ۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ حملے اسی دھمکی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔