2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:9
کراچی:6سیاسی کارکنوں کےقتل میں ملوث ملزم گرفتار
اے آر وائی - نارتھ کراچی میں پولیس نےکارروائی کرتےہوئےچھ سیاسی کارکنوں کےقتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔
پولیس نےسرسید ٹاون میں شاہ محمود قبرستان روڈ سےقتل کی متعدد وارداتوں کےالزام میں ظفرعرف کاکی کوگرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش چھ سیاسی کارکنوں کوقتل کرنےکااعتراف کیا۔
میڈیا سےگفتگو میں ملزم نےجرم سےانکارکرتےہوئے بتایا کہ جائے وقوع سے بھاگنے پر اسے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔