2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:9
مانسہرہ:بس کھائی میں جاگری،3مسافرجاں بحق،متعددزخمی
اے آر وائی - مانسہرہ کےقریب مسافربس کھائی میں جاگری،جس کےباعث تین مسافرجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔
گاندھیاں کےمقام پرلاہورسےبٹگرام جانےوالی مسافر بس گہر ی کھائی میں جاگری،بس میں بیس مسافر سوار تھے، لاشوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا،چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔