تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:9

جڑانوالہ : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

اے آر وائی - جڑانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔



واقعہ تھانہ روڈالہا کے نواحی گاوں چک نمبر پانچ سو چوراسی گ ب میں پیش آیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ روڈالہا پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔



مقتولہ کا نام شازیہ ہے جو ضلع اوکاڑہ کے قصبے گوگھیراہ کی رہائشی تھی۔ شازیہ نے جڑانوالہ کے نوجوان شوکت سے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.