2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:9
لاہور : مدرز ڈے پر ماں کا قتل
اے آر وائی - آج جب دنیا بھر میں ماؤں کا دن منایا جارہا ہے، لاہور میں جنرل اسپتال کے قریب ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
چونگی امرسدھو کی رہائشی نفیساں بی بی بیٹی ماہ رخ کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہو کر چرچ جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں مقتولہ کی بیٹی ماہ رخ زخمی ہو گئی، جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق چند ماہ قبل مقتولہ کابیٹا بھی قتل ہوا تھا پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ زخمی ماہ رخ نے میڈیا کو بتایا حملہ اچانک ہوا ملزمان کو دیکھ نہیں سکی۔