تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10

نواب شاہ:ٹرک الٹنے سے ایک مزدور جاں بحق، 40 زخمی

اے آر وائی - نواب شاہ کے قریب مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور چالیس سے زاہد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے دس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔



موٹر وے پولیس سکرنڈ کے ڈی ایس پی قمر زمان کھوسو کے مطابق حادثہ چوتھل میل قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب بھاول پور سے ٹنڈو جام جانے والا مزدوروں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال سکرنڈ اور پی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.