2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10
سکھر: جئے سندھ قومی محاذ کا نیشنل ہوئی وے پر دھرنا
اے آر وائی - سکھرمیں جئے سندھ قومی محاذ نے ببرلو بائی پاس پر دھر نا دے کر سندھ پنجاب اور بلوچستان ٹریفک معطل کردی۔ جسقم کے احتجاج کے دوران گرمی سے نڈہال مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرناپڑا۔ جسقم چیئرمین بشیر قریشی کی موت سے متعلق سندھ حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ اور رویے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
مظاہرین نے سندھ پنجاب ٹریفک کو مکمل طور پر بند کردیا۔ جسقم رہنماؤں ڈاکٹر نیاز کالانی، مقصود قریشی اور دیگر کا کہنا تھا کہ بشیر قریشی کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ تحقیقات میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ جس سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔