2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10
ن لیگ کی ریلی، کارکن اور غوث علی شاہ کے محافظ لڑ پڑے
اے آر وائی - ٹھٹھہ میں مسلم لیگ نون کی حکومت مخالف ریلی میں بدنظمی ، یوتھ ونگ کے رہنما اور غوث علی شاہ کے محافظوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ یہ گرما گرمی کرنے والےمتحارب گروہ کے لوگ نہیں بلکہ ٹھٹھہ میں ن لیگ کی ریلی میں شریک کارکن ہیں جو لیگی رہنما غوث علی شاہ کے گارڈ سے اس بات پر لڑ پڑے کہ وہ انھیں اپنے رہنما کی گاڑی کے قریب نہیں آنے دے رہا تھا۔
تلخ کلامی سے بات آگے بڑھ اور گارڈوں نے تان لی بندوقیں ۔ بدنظمی کو رہنماوں نے بر وقت مداخلت کرکے روکا اور گارڈ کو بٹھادیا۔