تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10

کراچی:فائرنگ نے4زندگیوں کے چراغ گل کردیئے

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کےنتیجے میں چار افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ روشنیوں کے شہرمیں پھردہشت گردوں نےاندھیر پھیلادی۔ اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں بے قصور افراد بنے گولیوں کا نشانہ ۔ کھوکھرا پار سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیاتھا۔



اورنگی ٹاؤن میں ماں اوربیٹے پراندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ گولیاں لگنے سےبیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہوئی۔ لانڈھی ایٹی نائن پر فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوئے۔ ۔کورنگی میں بھی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.