تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10

لاہور:شیراکوٹ ناکے پر فائرنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں نامعلوم افرادکی پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔



شیرا کوٹ میں پولیس محافظ کے اسکواڈ پر دوران چیکنگ سفید رنگ کی کارمیں سوار چار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ستائیس سالہ زاہد اور پچاس سالہ مشتاق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار کامران اور وقاص زخمی ہوگئے جنہیں میو اسپتال منتقل کیا گیا۔



زخمی اہلکار وقاص کاکہنا تھا کہ ناکے پر روٹین کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ سفید رنگ کی گاڑی ناکے پر آکر رکی اور اس میں سوار افراد نے فائرنگ کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.