2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10
شکر گڑھ:ماں نے 2بچوں کو قتل کرکے لاشیں نالے میں پھینک دیں
اے آر وائی - شکر گڑھ کے علاقے میں ماں نے اپنے دو بیٹوں کو گلا دبا کر مار ڈالا اور لاشیں نالے میں پھینک دیں۔
تھانہ کوٹ نینا کی حدود میں گھریلو حالات سے تنگ آکر سنگدل ماں نے دو معصوم بیٹوں تین سالہ ارسلان اور ایک سالہ بلال کو گلا دبا کر مار ڈالا اور دونوں کی لاشیں قریبی نالے میں پھینک دیں۔
اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشیں برآمد کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کردیا۔ پولیس نے بچوں کی ماں ملزمہ آجزہ کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔