2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10
کراچی:آج فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پیرآباد تھانے کی حدود فرنٹیر موڑ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 35سالہ گلاب خان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ملزمان فرار ہوچکے ہیں ۔لیاقت آباد میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر کے باہر کھڑے شخص پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص نے موقع پر دم توڑ دیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتول کی شناخت 30سالہ مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔