2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:11
پنجاب یونیورسٹی،جاں بحق طالب علم کی تدفین
اے آر وائی - پنجاب یونیورسٹی میں جاں بحق ہونے والے طالب علم اویس عقیل کی تدفین کر دی گئی۔ یونیورسٹی لاء کالج گراونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اور حافظ سلمان بٹ سمیت طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
طلبا تنطیم کی جانب سے منگل کے روز پنجاب یونیورسٹی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کردیا گیا جس دوران تدریسی عمل معطل رہے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے طالب علم کے قتل کے الزام میں پنجاب یونیوسٹی کے دو سابق طلبا کو نامزد ملزم قرار دیتے ہوئے انکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔