2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:11
مٹیاری:روہڑی کینال میں شگاف، 15سے زائد دیہات زیر آب
اے آر وائی - بکھر جمالی کے قریب روہڑی کینال کو دوسو پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ جس سے پندرہ سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔
علاقے میں پانی داخل ہونے سے ہزاروں ایکڑ زفصلیں تباہ ہونے کے ساتھ گھروں میں سامان پانی کی نذرہوگیا۔ شگاف کے باعث مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کردی معصوم بچوں اور خواتین محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں مصروف عمل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی اطلاع اور نقصان پر ضلع بھر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
ایکسئن اریگیشن سجاد قریشی اور ایس ڈی پی او ایریگیشن ارشد وھاب کے مطابق روہڑی کینال کے شگاف کو پرکرنے میں دودن لگ جائیں گے۔ دوسری جانب ڈی سی مٹیاری شاہد علی لغاری نے کہا ہے کہ شگاف کو جلد از جلد بند کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر طرح کی کوشش تیز کی جارہی ہیں۔