2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:11
کراچی:فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4فراد جان سے گئے
اے آر وائی - کراچی میں آج بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں چارافراد جان کی بازی ہار گئے۔ الآصف اسکوائر میں چھریوں کے وار سے اٹھارہ سالہ عارف کو قتل کردیا گیا، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پینتالیس سالہ آصف کو قتل کردیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔
پینتیس سالہ گلاب خان فرنٹیر موڑ پرفائرنگ کا نشانہ بنا جبکہ لیاقت آباد میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر کے باہر کھڑے پچاس سالہ مختار نامی شخص پر نامعلوم افراد گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔