2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12
کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت دو سگے بھائیوں محمد طاہر اور قادر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے نکل کر کام پر جارہے تھے ۔
فائرنگ سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ،مقتولین کی نعشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرارہوگئے۔