2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12
ملتان میں گھر کی چھت گرگئی، 4افرادزخمی
اے آر وائی - ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ لوہاری گیٹ کے کے علاقہ اخترآبادمیں محمد دلاور گھر سے ملحقہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگ بنانے والے کارخانے میں مشینوں کے چلنے کی اواز اور گرج کی وجہ سے گھر کی چھت منہدم ہوگی جس کی وجہ سے دلاور ، زیب النسا ، آٹھ سالہ مسکان اور چھ سالہ سیمی ملبے تلے دب گئے ۔ محلہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔