2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12
مٹیاری:روہڑی کینال میں شگاف 40 گھنٹے بعد پر
اے آر وائی - بھکر جمالی کے قریب روہڑی کینال میں پڑنے والا شگاف چالیس گھنٹے کی کوشش کے بعد پر کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے روہڑی کینال میں شگاف کی رپورٹ طلب کرلی۔
مٹیاری میں بھکر جمالی کے قریب اتوار کی شب روہڑی کینال میں پڑنے والے ڈھائی سو فٹ چوڑے شگاف کو چالیس گھنٹے کی کوششوں کے بعد پر کردیا گیا۔ شگاف پر کرنے کی کارروائی میں محکمہ آبپاشی اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
اتوار کی رات روہڑی کینال میں دو سو پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑا تھا جس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ۔ سیکڑوں افراد اب تک بے گھر ہیں۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے جدید مشینری پہنچائی گئی اور شگاف بند کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے روہڑی کینال میں شگاف کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔