2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12
کےای ایس سی کا2منزلہ مکانات میں سےایک میٹرنکالنےکیلئےدباؤ
اے آر وائی - کراچی کے شہری لوڈشیڈنگ سے پہلے ہی پریشان تھے کہ نئی مصیبت آن پڑی۔ نارتھ ناظم آباد میں کے ای ایس سی کی جانب سے تیزمیٹرلگانے اور دومنزلہ مکانات کے میٹرکم کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔
حیدری مارکیٹ کے سامنے کیے گئے مظاہرے میں شریک خواتین کا کہناتھاکہ کے ای ایس سی نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتو بل کی ادائیگی بند کردیں گے۔مظاہرین نےکہاکہ کے ای ایس سی کی جانب سے دو منزلہ گھر میں لگائے گئےدو میٹرز میں سے ایک میٹر نکالنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے۔
اس حوالے سے انہوں نے ایک پرفارما شہریوں کودیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کی جانب سے وہ میٹرز لگائے جارہے ہیں جو پنجاب نے مسترد کردیئے تھے جس کی وجہ میٹرز تیز بتائے جارہے ہیں۔