تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12

بیوی کےاغوا کےالزام میں سزا پانےوالے کی بیوی منظرعام پر

اے آر وائی - بیوی کواغوا کرنےکےالزام میں عمرقید کی سزا پانے والےنذیر احمد کی سزا معطلی کےلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔



جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے دائر درخواست کی سماعت کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ شازیہ پروین، نذیر کی قانونی بیوی ہے، اس کے اغوا کےجرم میں سزا معطل کرکےملزم کورہا کیاجائے۔شازیہ بی بی نے بھی بیان ریکارڈپرلانےکی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے ایس ایچ اوتھانہ سانگلہ ہل اور لڑکی کےوالد دولت خان کو طلب کرلیا۔



اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں نذیر کےوکیل ملک آفتاب کا کہنا تھا کہ معاملہ اغوا کاہی ہے، تاہم شازیہ ان پڑھ ہونے کی وجہ سے بات سمجھ نہیں پائی ۔شازیہ کا کہنا تھا کہ پانچ سال نامعلوم مقام پر قید رکھا گیا،اس کا نام شہناز نہیں، والد نے شہناز کے نام سے اس کا جعلی نکاح نامہ تیار کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.