تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار زخمی ہیں۔ کراچی میں اغواء کئے گئے دو دوستوں کی لاشیں مل گئیں دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پاک کالونی سے لیاری گینگ وار کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے۔



گلشن معمار سے اغواء ہونے والے دو دوستوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں مختلف علاقوں میں پھینکی گئیں۔ مغوی اظہر خان کی لاش ملیر کینٹ اس کے دوست کامران کی لاش سہراب گوٹھ سے ملی ایک اور شخص کی لاش ملیر سٹی تھانے کی حدود بکرا پیڑی سے ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔



ناظم آباد نمبر دو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اسٹیڈیم روڈ پر کار پر فائرنگ سے ڈاؤٴ یونیوسٹی کے رجسٹرار اور ان کا بیٹا فاروق زخمی ہوگیا۔ پاک کالونی سے دوٹارگٹ کلرز جہانزیب عرف پورا اور اکبر علی عرف ریمبو کوگرفتار کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.