تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12

کوئٹہ:احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس کی شلیلنگ

اے آر وائی - کوئٹہ میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پرپولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی جس کی وجہ سے کئی ملازمین بے ہوش اور زخمی ہوگئے۔



ایپکا کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ سمیت متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے احتجاجی ریلی نکالی ۔



ریلی میں شریک سینکڑوں ملازمین ہاکی چوک پہنچے جہاں انہوں نے تین گھنٹے تک دھرنا دینے کے بعد گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج،ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کردی شیلنگ سے متعدد ملازمین بے ہوش اور زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.