2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12
لاہور:23ملزمان اشتہاری قرار، قیدی سے پستول اور موبائل برآمد
اے آر وائی - محکمہ داخلہ پنجاب نے تیئس ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر ان کے سروں کی قیمت مقرر کردی جبکہ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی سے ایک پستول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قتل ، ڈکیتی اور دیگر بڑی وارداتوں میں ملوث تیئس ملزمان کے سروں کی قیمت دو لاکھ سے بیس لاکھ تک مقرر کی ہے ۔
دوسری جانب ہوم سیکریٹری کی ہدایت پر چھاپے کے دوران کوٹ لکھپت جیل کی بیرک میں ایک قیدی سے پستول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ اہم ادارے نے حکومت کو اطلاع دی تھی کہ جیل میں موبائل فون کا استعمال عام ہے اور جیل کا عملہ قیدیوں اور حوالاتیوں کو ممنوع اشیا فراہم کرتا ہے۔