تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:13

کراچی:100 افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔



ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ خرم وارث نے بتایا کہ رنچھوڑ لائن کے علاقے میں کارروائی کے بعد سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم رانا تصور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔



ملزم چوبیس سال سے قتل اقدام قتل جلاؤ گھیراؤ کی وارداتوں سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.