2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:13
کراچی: دہشت گردی کی تازہ لہر2 افراد قتل
اے آر وائی - کراچی میں ہوٹل پر کریکر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ قائد آباد میں ہوٹل پر کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہوٹل پر بھتہ نہ دینے پر حملہ کیا گیا اورنگی ٹاون کے علاقے بنگلہ بازار میں گھر کے قریب بیٹھے حسنین ملک نامی سیاسی کارکن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق مقتول کا بیٹا بھی ایک ماہ قبل قتل کردیا گیا تھا، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بند کرادی گئیں۔