2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:14
ستائیس کروڑ روپےکی چوری شدہ ریلوے پٹری برآمد کرلی،منیر چشتی
اے آر وائی - ڈی آئی جی پولیس ریلوے منیر چشتی نے کہا ہے کہ ستائیس کروڑ روپے کی چوری کی گئی ریلوے پٹری کو برآمد کرکے مرکزی ملزم سبحان گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم صدیق کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے پٹری چوری میں ریلوے ملازمین ملوث ہیں جن کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔ منیر چشتی کا کہنا تھا کہ چوری شدہ پٹری میں چوبیس کروڑ روپے کی پٹری پرانی ہے جبکہ تین کروڑ روپے کی نئی پٹری شامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔