2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:14
اے این پی کے ضلعی صدر پر قاتلانہ حملہ ، 2افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوہاٹ میں اے این پی کے ضلعی صدر سعید شاہ پر قاتلانہ حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کوہاٹ میں سعید شاہ اپنے قافلے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ۔ حملے میں سعید شاہ تو محفوظ رہے مگر دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے کے بعد سعید شاہ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔