2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:14
کراچی میں دہشت گردی جاری 8 افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں صبح سےاب تک آٹھ افراد دہشت گردی کا نشانہ بن گئے، ہوٹل پر کریکر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سابق یوسی ناظم سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
قائد آباد کے علاقے میں واقع ہوٹل پر نامعلوم افراد نے کریکر سے حملہ کیا جس کے نتیجے یں پانچ زخمی ہوئے اور بعد میں ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہوٹل پر حملہ کیا گیا اس ہوٹل سے بھتہ طلب کیا گیا تھا اور شعبہ ہے کہ بھتہ نہ دینے پر حملہ کیا گیا ہے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے روڈ بلاک کردیا۔
ملیر کے علاقے ملت گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے سابق یوسی ناظم خورشیدعالم کو ہلاک کردیا۔ جبکہ دو روز میں دو سابق یوسی ناظمین کو قتل کیا گیاہے۔ اورنگی ٹاون کے علاقے بنگلہ بازار میں گھر کے قریب بیٹھے حسنین ملک کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا ،اہلخانہ کے مطابق مقتول کے بیٹے صدام کو بھی ایک ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بند کرادی گئیں۔ بلدیہ ٹائون میں فائرنگ کا واقعہ پیش اآیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔