تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:14

سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نےکالعدم تنظیم کا رکن کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ فرقہ وارانہ دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مار کر نواز خان عرف شاہ جی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔



ملزم سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد ، تین ڈیٹو نیٹرز ، سات میٹر ڈیٹونیٹرز وائر اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔ دھماکا خیز مواد وزیرستان سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم فاٹا میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.