تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:14

بھائی کے ہاتھوں بہن اوربیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

اے آر وائی - ہری پورکےعلاقےکوٹ نجیب اللہ میں پولیس نےغیرت کےنام پرقتل کی سازش ناکام بناکرملزم سمیت چھ افراد کو گرفتارکرلیا ۔ دو روز قبل تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں سسر اوربہوکےدرمیان ناجائزتعلقات پرجرگہ منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ دیاگیاکہ بھائی اپنی بہن اور لڑکااپنےوالد کوقتل کرےگا ۔ جس پرلڑکی رحیمنہ کےبھائی محب اللہ نےفائرنگ سےبہن کوقتل کرنےکےبعد لاش دفنادی جبکہ اس دوران پولیس کواطلاع ملنےپرباپ کو لڑکےکےہاتھوں قتل ہونےسےبچالیاگیا۔ رحیمنہ کی شادی جمعہ خان سے ہوئی تھی ۔



چند روزقبل جمعہ خان نےاپنی بیوی پراپنےباپ یاسین سےناجائزتعلقات کاالزام لگاکرگھرسےباہرنکال دیا جس پر جرگہ منعقعد کیاگیا۔ پولیس نےقاتل محب اللہ سمیت جرگےمیں شریک پانچ افرادکوگرفتارکرلیا ہے جبکہ سیشن جج ہری پور کے حکم پر مقتولہ رحمینہ کی قبر کشائی کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.