2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15
کراچی:لائنز ایریا سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے نوجوان کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پچیس سالہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسرے واقعے میں قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا ۔ گشت پر موجود رینجرز اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل، نقدی اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے۔