تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15

کاشمور: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کشمور کے قریب قومی شاہراہ پرکھوسہ موری کے مقام پر آئل ٹینکر اور پک اپ میں تصادم کے دوران دو افراد محمد عالم کھوسو اور شاہ بخش کھوسو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد علی گوہر چاچڑ،ستار کھوسو،عبدالخالق اور لالو چاچڑ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔



زخمیوں اور جاں بحق افراد کو پولیس نے کشمور تعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں پر دو افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث رحیم یار خان منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.