2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15
ہری پور:غیرت کےنام پربھائی نے بہن کو قتل کر دیا
اے آر وائی - ہری پور میں غیرت کےنام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے دوسرے قتل کی سازش ناکام بناکر ملزم سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔
ملک میں پابندی کے باوجودجرگے لگا کرانسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہری پور کے علاقے کوٹ نجیب اللہ میں بھی ایسا ہی جرگہ لگا جس نے سسر اوربہو میں ناجائز تعلقات پر فیصلہ دیا کہ بھائی اپنی بہن اور لڑکا اپنے والد کو قتل کرےگا۔ فیصلے پر لڑکی رحیمنہ کے بھائی محب اللہ نے فائرنگ کر کے بہن کو موت کے گھاٹ اتارا اور لاش دفنادی۔ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے باپ کو بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونےسےبچا لیا گیا۔
رحیمنہ کی شادی جمعہ خان سے ہوئی تھی ۔ چند روزقبل جمعہ خان نے بیوی پراپنےباپ یاسین سےناجائزتعلقات کا الزام لگاکرگھرسےباہرنکال دیا جس پر جرگہ منعقعد کیاگیا۔ پولیس نے قاتل محب اللہ سمیت جرگےمیں شریک پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبرکشائی کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔