2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15
کوئٹہ:پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں پولیس کی موبائل وین پرفائرنگ سےدواہلکار جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے. پولیس حکام کےمطا بق کرانی چوک کے قریب مغربی بائی پاس پرپولیس موبائل گشت کررہی تھی،کہ نامعلوم افرادنےفائرنگ کی، جس کےنتیجےمیں دو پولیس اہلکارجا ں بحق اوراسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سےحملہ آورفرارہوگئے،زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کےبعدسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،واقعےکےبعدپولیس کی بھاری نفری نےعلاقےکو گھیرےمیں لےلیا ہے۔