تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بنارس میں واقع مسافر خانے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت چھبیس سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔



لائنز ایریا سے پچیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ قائد آباد میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ گشت پر رینجرز نے اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل،نقدی اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.