تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:16

ٹنڈوآدم خان: شک کی بنیاد پرشوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

اے آر وائی - ٹنڈو آدم خان میں شوہر نے موبائل فون کے استعمال پر بیوی کو ذبح کر دیا ۔ ٹنڈو آدم خان کے نواحی گاؤں باقی موری میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے زبح کر دیا۔اور پولیس کے سامنے پیش ہو گیا۔



ملزم منور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی موبائل فون پر بات کرتی تھی ۔اور گھر سے اس کی اجازت کے بغیر نکل جاتی تھی۔ اسے منع کیا لیکن وہ نہ مانی بیوی نے ایسا کر کے اس کی غیرت کو للکارا ۔ جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش تعلقہ اسپتال منتقل کر دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.