تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:16

کراچی:خواتین کی سیریل کلنگ میں ملوث دوسرا ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں بریگیڈ تھانے کی حدود سے پولیس نے عورتوں کی سیریل کلنگ میں ملوث دوسراملزم گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی ایسٹ خادم حسین رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم اطہر عرف پپو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر عورتوں کے ساتھ زیادتی کے بعد انہیں قتل کر کے لاشوں کےٹکڑے کرکے پھینک دیتا تھا ۔



ملزم نے اب تک تین عورتوں کو قتل کیا ملزم رکشہ ڈرائیور ہے او ر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مزار قائد کے پاس سے عورتوں کو لے کر جاتا تھا اور ان کے ساتھ زیادتی کے بعد انہیں قتل کر دیتا تھا ملزم کا ساتھی رفیق کچھ عرصہ قبل گرفتار ہوچکا ہے جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.