تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:16

لاہور میں جبری مشقت کیلئے اغوا کنندگان ملزمان گرفتار

اے آر وائی - لاہور میں پولیس کی کاروائی،جبری مشقت کیلئے اغوا جانے والے آٹھ بچے بازیاب کرواکر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شفیق آباد پولیس نے اللہ بخش نامی ایک بچے کی اطلاع پر موہنی روڈ پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 8کمسن بچے بازیاب کرالیے۔



ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ افراد ان بچوں کو آزاد کشمیر میں غلام یاسین نامی ایک شخص کے ہاتھوں فروخت کرتے تھے جو ان سے جبری مشقت کرایا کرتا تھا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالرزاق،عمران نذیر اور نواز شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی طارق فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔بازیاب کرائے گئے بچوں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.