تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:16

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سرچ آپریشن،20 طلبہ گرفتار

اے آر وائی - پنجاب یونیورسٹی میں ایک طلبہ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے رات گئے نیو کیمپس میں تین ہاسٹلوں پر چھاپہ مار کر 20 سے زائد طالب علم راہنماوٴں کو گرفتار کر لیا ہے۔



طلبہ تنظیم کے سیکرٹری نشرو اشاعت عارف ملک کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے نیو کیمپس میں ہاسٹل نمبر 15،16 اور 18 پرچھاپہ مارا اور ناظم جامعہ پنجاب رائے حق نواز اور جنرل سیکرٹری عبدالمقیط سمیت 20طلبہ کو گرفتار کر لیا۔



آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے کمروں کے دروازے توڑے اور طلبہ کا قیمتی سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔طلبہ کے مطابق پولیس کی یہ کارروائی آج نکلنے والی ریلی کو روکنے کے لئے کی گئی جبکہ پولیس کے مطابق دو روز قبل طلبہ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر یہ سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.