تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:16

کراچی میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکاروں سمیت16افرادجاں بحق

اے آر وائی - چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دوپولیس اہلکاروں سمیت سولہ افرادجاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت سولہ افراد جاں بحق ہوگئے۔



فیڈڑل بی ایریا کے علاقے میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔واقعہ رات کے پچھلے پہر ہوا۔ایس پی سینٹرل کے مطابق قتل کی وجہ ذاتی دشمنی ہے۔



بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔آلاصف اسکوائر کے قریب حسن نعمان کالونی میں آپسی دشمنی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔



لیاقت آباد میں ٹمبر مارکیٹ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ لیاری کے علاقے دھوبی گھاٹ اور بکرا پیٹری میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات بفرزون،پی سی ایچ ایس، طارق روڈ، بلدیہ ٹاون،بنارس اورلائنز ایریا میں بھی پیش آئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.